Modi's speech in U.A.E Instigating the Local people

by easy search on 25-08-2015 in

ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران بھارتی شہریوں سے خطاب میں وزیراعظم نریندرا مودی نے یواے ای کو منی انڈیا قراردیدیا جس پر متحدہ عرب امارات کے مکینوں نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا کردیا اور واضح کیاکہ منی انڈیا نہیں بلکہ دیگر ممالک کے شہریوں کی طرح بھارتی بھی صرف مہمان ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق دورے کے دوران انڈین کمیونٹی سے خطاب میں مودی نے کہاکہ یواے ای بھارتی شہریوں کے لیے دوسرا چھوٹا انڈیا ہے جس پر اماراتی شہریوں نے اعتراض کیا اور سوشل میڈیا پر مودی سرکار کو آڑھے ہاتھوں لیا۔ صارفین نے لکھاکہ دیگر 100ممالک کے شہریوں کی طرح بھارتی بھی صرف مہمان ہیں جو اماراتی ممالک میں رہ رہے ہیں ، امارات منی انڈیا نہیں بلکہ آپ مہمان ہیں ۔
اسی طرح ایک شہری حمدالشامسی نے لکھاکہ ہندوانتہاءپسند وں نے اترپردیش میںایک مسجد جلائی ، ہمارے بھائیوں کو قتل کیاجاتاہے لیکن ہم اُنہیں یہاں مسجدوں کا دورہ بھی کراتے ہیں اور ان کیساتھ کھڑے ہوکر سیلفیاں بھی اتروائیں ، شرم کا مقام ہے

Leave a Comment