خانوں سمیت ٹاپ اداکاروں نے کتنے پیسے کمائے؟

by easy search on 07-08-2015 in

ممبئی(نیوزڈیسک)امیتابھ بچن،سلمان خان اور اکشے کمار دنیا بھر میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکاروں کی فہرست میں شامل ہوچکے ہیں۔حال ہی میں Forbesنے 2015ء کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے سٹارز کی فہرست جاری کی ہے ،آئیے آپ کو اس کے بارے میں بتاتے ہیں۔
امیتابھ بچن
ماضی کے ہیرو امیتابھ موجودہ دور میں بھی بہت پسند کئے جاتے ہیں ۔انہوں نے 2015ء میں 33.5ملین ڈالر(ساڑھے تین ارب روپے) کمایا اور وہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ پیسے کمانے والے اداکاراؤں کی فہرست میں ساتویں نمبر پر ہیں۔
سلمان خان
بھارتی فلم انڈسٹری سلمان خان کے بغیر نامکمل ہے۔یہ بھی امیتابھ سے کچھ کم نہیں ہیں اور انہوں نے بھی امیتابھ کی طرح 33.5ملین ڈالر کماتے ہوئے فہرست میں ساتویں پوزیشن حاصل کی۔
اکشے کمار
ایکشن فلموں کی وجہ سے نام بنانے والے اکشے کمار دنیا بھر میں سب سے زیادہ معاوضہ کمانے والے افراد کی فہرست میں 9ویں نمبر پرہیں۔انہوں نے 32.5ملین روپے کمائے۔
شاہ رخ خان
اس فہرست میں شاہ رخ خان18ویں نمبر پر ہیں جنہوں نے26ملین ڈالر کمائے۔
رنبیر کپور
راج کپور کے پوتے اور ریشی کپور کے بیٹے رنبیر کپور بھی کسی سے کم نہیں جنہوں نے جواں عمری میں ہی فہرست میں 30ویں نمبر پر جگہ بنا لی ہے۔انہوں نے 15ملین ڈالر کمائے۔

Leave a Comment