دنیا کی 5 بد ترین قومی ائیر لائنز کی ایک فہرست جاری.

by easy search on 13-10-2015 in

ایک بین الاقوامی تحقیق کے مطابق دنیا کی 5 بد ترین قومی ائیر لائنز کی ایک فہرست بنائی گئی ہے جس میں سروے کے مطابق قومی ائیر لائنز کی ان کے معیار اور کسٹمر سروس کی بنیاد پر درجہ بندی کی گئی ہے. بین الاقوامی تحقیق میں سامنے آئی فہرست میں 5 بد ترین قومی ائیر لائنز کے نام شامل ہیں جن میں پاکستان کی قومی ائیر لائن پی آئی اے بھی شامل ہے. فہرست میں ائیر کوریو سر فہرست ہے، جس کی %48.7 پروازیں تاخیر کا سامنا کرتی ہیں،۔ پرواز میں کسٹمر سروس، کھانے اور مسافروں کے لیے سہولیات کو مجموعی طور پرپانچ میں سے ڈیڑھ سٹار دیا گیا ہے. دوسرے نمبر پر بلغاریہ ائیر لائنز ہے جسے روزانہ کی بنیاد پر% 38.3پروازوں میں تاخیر کا سامنا رہتا ہے،۔ اس پرواز کو بھی پرواز میں کسٹمر سروس، کھانے اور مسافروں کے لیے سہولیات کو مجموعی طور پرپانچ میں سے ڈھائی سٹار دئے گئے ہیں جس کا حفاظتی ریکارڈ حادثات اور واقعات سے بھرا پڑا ہے.فہرست کے مطابق تیسرے نمبر پر نیپال ائیر لائن ہے جس کی %46پروازوں کو تاخیر کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ پرواز میں کسٹمر سروس، کھانے اور مسافروں کے لیے سہولیات کو مجموعی طور پرپانچ میں سے ڈھائی سٹار دئے گئے ہیں.چوتھے نمبر پر پی آئی اے ہے جس کی%37 پروازوں میں تاخیر کا سامنا رہتا ہے، پرواز میں کسٹمر سروس، کھانے اور مسافروں کے لیے سہولیات کو مجموعی طور پرپانچ میں سے ساڑھے تین سٹار دئے گئے ہیں، پی آئی اے کی ائیر ہوسٹس کسی قسم کی مدد نہ کرنے کے لئے بدنام ہیں. جبکہ یو ایس ائیر ویز پانچویں نمبر پر ہے جس کی پروازوں میں تاخیر کا تناسب % 28.89ہے۔جبکہ مجموعی طور پر فلائٹ کے اندر سہولیات، کسٹمر سروس اور فراہم کیے جانے والے کھانے کو پانچ میں سے چار سٹار دئے گئے ہیں۔یو ایس فلائٹ میں سفر کرنے والے مسافر کھانے کی ناقص کوالٹی سے متعلق بار ہا شکایت کر چکے ہیں

Leave a Comment