پی پی 133 میں ن لیگ کے ہارنے کی وجہ مریم نواز نے بتا دی۔

by easy search on 13-10-2015 in

لاہور : مسلم لیگ ن کی رہنما اوروزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی ایک سوسینتالیس میں مسلم لیگ ن اس لیے ہاری کیو نکہ لیگی نمائندے نے عوامی خدمت نہیں کی ۔عوامی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا وزیر اعظم نواز شریف نے سب پر واضح کردیا ہے کہ لیگی ارکان یاتو عوامی خدمت کریں یا پھر گھر جائیں ۔مسلم لیگ ن کے لیے عوام سب سے پہلے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ کچھ لوگ شکست قبول کرنے کی ہمت نہیں رکھتے لہذایسے لوگ شرمندگی سے بچیں اور پاکستان کی خدمت کر کے اسے بہتر بنائیں ۔ لاہورکے صوبائی حلقے پی پی ایک سوسینتالیس میں تحریک انصاف کے شعیب صدیقی نے ن لیگ کے محسن لطیف کو شکست دی تھی،،محسن لطیف وزیراعظم کی اہلیہ کلثوم نواز کے بھتیجے اورمریم نواز کے فرسٹ کزن ہیں۔

Leave a Comment