کام جوفیس بک پرہرگزنہیں کرنا

by easy search on 12-08-2015 in

سان فرانسسکو (نیوز ڈیسک) کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کو اپنا فون نمبر کبھی بھی فیس بک پر نہیں دینا چاہئے، اور کیوں نہیں دینا چاہئے؟
ٹیکنالوجی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ اگر آپ فیس بک پر اپنا فون نمبر دے بیٹھیں تو آپ کی پرائیویسی سیٹنگ جیسی بھی ہو ہیکر آپ کی پرائیویٹ معلومات فون نمبر کی مدد سے تلاش کرسکتے ہیں۔ فیس بک پر دیا گیا فون نمبر محض سرچ بار میں لکھنے سے کسی صارف کا نام، تصاویر اور لوکیشن معلوم کی جاسکتی ہے، یعنی آپ نے جو تصاویر پرائیویٹ بھی رکھی ہیں وہ بھی آپ کے فون نمبر کی مدد سے لوگوں کے سامنے آجائیں گی۔ سالٹ ایجنسی نامی ادارے کے ٹیکنیکل ڈائریکٹر رضا معین الدین کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک کوڈنگ سکرپٹ کی مدد سے برطانیہ، امریکہ اور کینیڈا کے تمام فون نمبر حاصل کئے اور پھر جب یہ نمبر فیس بک APIپروگرام کو بھیجے تو تمام فون نمبر جو کہ فیس بک پر دیئے گئے تھے ان کی پرائیویٹ تفصیلات، تصاویر اور ویڈیوز ان کو موصول ہوگئیں۔
ٹیکنالوجی ماہرین کا کہنا ہے اپریل میں فیس بک کو اس مسئلے سے خبردار کرنے اور APIپروگرام کو انکرپٹ کرنے کے مطالبے کے باوجود اس میں خامیاں موجود ہیں جن کی وجہ سے تقریباً ڈیڑھ ارب صارفین کا پرائیویٹ ڈیٹا خطرے میں ہے۔

Leave a Comment