روس نے بھارت پر بڑی پابندی لگا دی

by easy search on 08-10-2015 in

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) ہندوبنیے کا دوغلہ پن ملاحظہ فرمائیے کہ ایک طرف گائے کو ماں قرار دے کر اس کا گوشت کھانے والے بے گناہ مسلمانوں کو ہلاک کیا جا رہا ہے لیکن دوسری طرف ڈالر کمانے کے لیے اسی ماں کا گوشت دھڑا دھڑ برآمد کر رہے ہیں۔

روس کو بھی بھارت نے اسی سال گوشت برآمد کرنا شروع کیا تھا لیکن اب روس نے بھارتی گوشت کی درآمد پر پابندی لگا دی ہے۔اس پابندی کی وجہ یہ ہے کہ بھارتی ریاست اترپردیش سمیت دیگر کئی ریاستوں میں جانوروں میں منہ کھر کی بیماری کئی ماہ سے چلی آ رہی ہے۔روس کو جن 4مذبحہ خانوں سے گوشت فراہم کیا جا رہا ہے ان میں سے تین اترپردیش میں واقع ہیں اس لیے روس نے گوشت کی درآمد پر پابندی عائد کر دی ہے۔

Leave a Comment