پاکستان کی بڑی سیاسی جماعت کالعدم تنظیم کی دھمکیوں کا شکار

by easy search on 15-09-2015 in

لاہور: کالعدم تنظیم کی جانب سے تحریک انصاف کے رہنماءشاہ محمود قریشی، چودھری سرور اور دیگر رہنماوں کو دھمکیاں ملنے کا انکشاف ہوا ہے۔ تحریک انصاف نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور سیکیورٹی اداروں کو خط لکھ دیا۔ تحریک انصاف کے رہنماءچوہدری محمد سرور کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کو لکھے جانے والے خط میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے رہنماو¿ں کو سیکیورٹی فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ تحریک انصاف کے رہنماو¿ں شاہ محمود قریشی، چودھری سرور، محمود الرشید، عبدالعلیم خان، میاں اسلم اقبال اور ملک تیمور کو کالعدم تنظیم کی جانب سے نشانہ بنانے کی دھمکی دی گئی تھی۔ چودھری سرور نے وزیر اعلیٰ کو لکھے جانے والے خط کی کاپی وزارت داخلہ، ڈی جی آئی ایس آئی اورڈی جی آ بی کو بھی ارسال کر دی ہے

Leave a Comment