اس شخص نے اپنی محبوبہ سے جھوٹ بولنے کیلئے راہ چلتے

by easy search on 01-09-2015 in

اس شخص نے اپنی محبوبہ سے جھوٹ بولنے کیلئے راہ چلتے

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) کوئی شخص کسی دوسرے کو پریشانی سے نکالنے کے لیے کس حد تک جھوٹ بول سکتا ہے؟ ایک برطانوی شخص آریا انتھاونگ نے اسی سوال کا جواب حاصل کرنے کے لیے ایک ڈرامہ رچایا، اس نے ایک ویڈیو کیمرہ اٹھایا اور نکل کھڑا ہوا۔ گلی میں اسے جو بھی اجنبی مرد ملتا وہ اسے ایک ہی بات کہتا کہ ’’میں نے کل رات اپنی محبوبہ سے ملنے کا وعدہ کیا تھا لیکن میں وہاں نہیں پہنچ سکا، براہِ مہربانی آپ اسے بتائیں کہ میں رات آپ کے ساتھ تھا اور ہمیں بہت ضروری کام تھا، اس لیے میں اس سے ملنے نہ پہنچ سکا۔ نتائج دیکھ کرآریا حیران رہ گیا کہ تقریباً ہر اجنبی شخص اس کی مدد کرنے کو تیار تھا۔ ایک شخص نے تو ایک قدم مزید آگے بڑھاتے ہوئے آریا کو اتنا کہہ دیا کہ ’’میں تمہاری گرل فرینڈ کو کہوں گا کہ میں نے اس کا فون چوری کر لیا تھا، اس لیے یہ تمہیں میسج کرکے اپنے نہ آنے کی اطلاع بھی نہیں دے سکا۔‘‘
آریا کی گرل فرینڈ بھی اس کے ساتھ تھی، وہ اسے کچھ فاصلے پر کھڑا کرکے اجنبی شخص کو اپنی مدد کے لیے کہتا اور ہر اجنبی شخص اس کے ساتھ اس کی گرل فرینڈ کے پاس آتا اور مختلف بہانے بنا کر بتاتا کہ آریا رات کو اس کے ساتھ تھا، ہم فلاں جگہ مصروف تھے، ہم ٹریفک میں پھنس گئے تھے، فون کی بیٹری ختم ہو گئی تھی، فون چوری ہو گیا تھا وغیرہ وغیرہ۔ آریا خود بھی سوچ کر حیران تھا کہ اس قدر بہانے تو خود اس کے ذہن میں نہیں تھے جتنے اجنبی لوگوں نے اس کی مدد کے لیے کھڑے کھڑے گھڑ لیے تھے۔ آریا نے یہ ویڈیو یوٹیوب پر اپ لوڈ کی ہے جہاں اسے صارفین کی بڑی تعداد دیکھ رہی ہے اور پسند کر رہی ہے۔

Leave a Comment