پاکستانی ڈرائیور دبئی میں گرفتار ، کس الزام میں گرفتار ہوا اور کیا کیا کچھ برآمد ہوا؟ جان کر آپ کی حیرت کی بھی انتہاءنہیں رہے گی

by easy search on 16-09-2015 in

ابوظہبی(مانیٹرنگ ڈیسک) عرب ریاستوں میں پاکستانیوں کی اکثر منشیات کی سمگلنگ کے الزام میں گرفتاری کی خبریں آتی رہتی ہیں۔ گھر سے دور حرام کا مال بنانے کے چکر میں یہ لوگ جہاں اپنے آپ سے دشمنی کرتے ہیں وہیں ملک کا نام بھی بدنام کرتے ہیں۔ گزشتہ روز ایسے ہی ایک 36سالہ پاکستانی بس ڈرائیور کیو ایچ ایچ کو ابوظہبی پولیس نے بس میں منشیات سمگل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ہے۔ سی آئی ڈی پولیس ابوظہبی کے سربراہ کرنل ڈاکٹر راشد محمد بورشید کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش ملزم نے منشیات سمگل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔
کرنل راشد کے مطابق ملزم کو خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا۔ ملزم نے تفتیش کے دوران مزید انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ بیرون ملک سے کسی شخص کی فون کال کا انتظار کر رہا تھا جس نے اسے بتانا تھا کہ یہ منشیات ابوظہبی میں کس کے حوالے کرنی ہیں۔ بیرون ملک سے آنے والی کال لیٹ ہونے کی وجہ سے وہ پکڑا گیا۔ ملزم کے قبضے سے 3کلو گرام ہیروئن کے 336کیپسول، چرس اور دیگر منشیات برآمد کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ابوظہبی پولیس منشیات سمگلروں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں کر رہی ہے جن میں اسے خاطرخواہ کامیابیاں مل رہی ہیں۔

Leave a Comment